Thursday, March 05, 2026
 

جاوید مرزا کو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجویشن کے عہدے پر تعینات کرنے کی سفارش

 



فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلیے جاوید مرزا کی تقرری کی سفارش سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) کے عہدے کے لیے جاوید اقبال مرزا کو میرٹ پر منتخب کرتے ہوئے تقرری کی سفارش کردی۔ اس حوالے سے ایف پی ایس سی کی جانب سے باضابطہ پبلک نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے عہدے کی سفارش کی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق مذکورہ اسامی کے لیے دیگر امیدوار یا تو انٹرویو میں کامیاب نہ ہو سکے یا میرٹ کی فہرست میں پیچھے رہ گئے لہذا اس معاملے میں مزید کسی قسم کی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب اسلام آباد کی ٹیچر اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای مقرر کیے جانے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ور کہا ہے کہ مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں انتظامی استحکام آئے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی راہ ہموار ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل