Tuesday, March 10, 2026
 

پی ایس ایل  میں ایک میچ کی میزبانی ملنے پر پختونخوا حکومت کا پی سی بی سے رابطے کا فیصلہ

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول میں پشاور کو صرف ایک میچ کی میزبانی ملنے پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد کے مطابق پی ایس ایل میں پہلی بار پشاور کو ایک میچ کی میزبانی دی گئی ہے جو 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پی سی بی سے کم از کم پانچ میچوں کی میزبانی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم دو میچوں کا وعدہ کرنے کے باوجود صرف ایک میچ دیا جا رہا ہے۔ تاج محمد کا کہنا تھا کہ پشاور کو طویل عرصے بعد صرف ایک میچ دینا ناانصافی ہے، اس معاملے پر پی سی بی سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا تاکہ مزید میچز کی میزبانی پشاور کو دی جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل