Friday, March 13, 2026
 

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت پنجگور کے 24 کاشتکاروں میں چیک تقسیم

 



گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) فیز 2 کے تحت پنجگور میں کاشتکاروں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا پروگرام جاری ہے۔ جی پی آئی کے فیز 2 کے تحت چتکان بازار پنجگور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، مقامی عمائدین، سماجی نمائندوں اور مختلف طبقات کے افراد کی موجودگی میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے ضلع پنجگور کے 24 کاشتکاروں میں چیک تقسیم کیے۔ مجموعی طور پر 190 کاشتکار منتخب کیے گئے جن میں سے 61 کو چیک جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 129 درخواستوں پر عمل جاری ہے، 840 مزید کاشتکاروں کی نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جنہیں جی پی آئی کے فیز 3 میں شامل کیا جائے گا۔ کسانوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کام میں بہت زیادہ بہتری آئے گی اور حکومتِ وقت سے  گزارش ہے کہ یہ پروجیکٹس آگے بھی جاری رکھے جائیں،  پنجگور میں  زمین بہت زرخیز ہے اور اس اقدام سے زمینداروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ پسماندہ علاقے کے غریب کاشتکاروں کے لیے سرکاری تعاون سے زمینیں اور شمسی وسائل فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ جی پی آئی مقامی کاشتکاروں کو مالی معاونت فراہم کر کے زرعی پیداوار اور معیشت  کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل