Friday, March 13, 2026
 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے امریکا سب سے زیادہ منافع کماتا ہے؛ ٹرمپ

 



صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنا امریکی معیشت کے لیے منافع کا باعث ہوتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرتا ہے۔ اس لیے جب قیمتیں اوپر جاتی ہیں تو امریکا کو بہت زیادہ آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے زیادہ اہم مسئلہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ ایران نے جوہری ہتھیار بنالیے تو نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا ان کی حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ ایران کی ممکنہ جوہری صلاحیت خطے کے استحکام کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116216383667242591 یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل