Friday, March 13, 2026
 

ابرار احمد کی شمولیت پر آئی پی ایل فرنچائز کی مالکن تنقید کی زد میں، ٹیم کا ایکس اکاؤنٹ معطل

 



ابرار احمد کی ٹیم میں شمولیت پر سن رائزرز لیڈز کی مالکن تنقید کی زد میں آگئیں جبکہ ٹیم کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل ہوگیا۔ گزشتہ روز آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے دی ہنڈریڈ میں اپنی ٹیم سن رائزرز لیڈز کے لیے ابرار احمد کو ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں خریدا تھا۔ بھارت میں اس فیصلے پر کئی صارفین نے سخت ردعمل دیا اور فرنچائز کی مالک کاویا مران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کو شامل کرنا موجودہ قومی جذبات کے برعکس اقدام ہے۔ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث تاحال جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے سن رائزرز حیدرآباد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ #CrickIt | The Sunrisers franchise is having severe backlash on social media after acquiring Pakistan mystery spinner Abrar Ahmed in the men's player auction on Thursday. Abrar became the first Pakistani player to be signed by an Indian-owned team in The Hundred, after the… pic.twitter.com/qCYvaAgUcI — Hindustan Times (@htTweets) March 13, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل