Friday, March 13, 2026
 

کراچی؛ 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا

 



نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، ڈکیتی کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ تفصیلات کے مطابق 10 مارچ کو سعد حسن نامی مدعی کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ پلاٹ نمبر بی انتیس  اتحاد انٹرپرائز کے قریب ستارہ پارک کے مقام پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان ان سے 25 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 132/2026 بجرم دفعہ 397/34 تعزیرات پاکستان درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ دورانِ تحقیقات پولیس نے جائے وقوعہ اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جس کے بعد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مبینہ ڈکیتی کا واقعہ دراصل جھوٹا اور من گھڑت تھا۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق تحقیقات کے دوران مدعی سعد حسن نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے سیٹھ اور خالو ادریس کو 25 لاکھ روپے کی واجب الادا رقم ادا نہ کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ اس نے ستارہ پارک کے قریب اپنی موٹر سائیکل گرا کر جھوٹی واردات کا تاثر دینے کی کوشش کی اور پولیس کو غلط اطلاع دی۔ پولیس کی مؤثر اور پیشہ ورانہ تحقیقات کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے اندر واقعہ کا ڈراپ سین کر دیا گیا اور حقیقت سامنے آگئی کہ ایسی کوئی ڈکیتی پیش نہیں آئی تھی، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل