Loading
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ٹورنامنٹ کی بے وقوف ترین ٹیم قرار دے دیا۔
ان کے مطابق جنوبی افریقا نے سپر ایٹ مرحلے میں ایسے نتائج حاصل کیے جنہوں نے بالآخر ٹورنامنٹ کا رخ بدل دیا۔
جنوبی افریقا نے گروپ مرحلے اور سپر ایٹ دونوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تمام میچ جیتے اور ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
تاہم کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
مائیکل وان کا کہنا تھا کہ سپر ایٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقا کی جیت نے بالواسطہ طور بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کا موقع دیا۔
ان کے مطابق اگر جنوبی افریقی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہار جاتی تو بھارت سپر ایٹ میں ہی باہر ہو سکتا تھا۔
???? Michael Vaughan calls South Africa the STUPIDEST team of the tournament
"South Africa has to be the stupidest team of the tournament. If they had allowed WI to win against them, India would have been knocked out. The juggernaut that went on to defeat Zimbabwe, WI, England in… pic.twitter.com/8W0bG8lvNA
— Brutal Truth (@sarkarstix) March 12, 2026
وان نے مزید کہا کہ بعد میں بھارت نے زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔
ان کے مطابق بڑے ٹورنامنٹس جیتنے کے لیے اکثر مضبوط ٹیموں کو ابتداء میں ہی مقابلے سے باہر کرنا ایک مؤثر حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل