Friday, March 13, 2026
 

بالائی علاقوں میں کل سے بارش اور تیز ہواوٴں کی پیش گوئی

 



این ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں میں 14 سے 16 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواوٴں کی پیش گوئی کردی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواوٴں کا سلسلہ ہفتہ کی شام کو ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، اس موسمی نظام کے باعث بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے،  کاشت کاروں کو بھی موجودہ موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل