Loading
مغربی سسٹم کے زیر اثر خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
پشاور شہر و نواح میں موسم سرد ہوگیا، گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش سے موسم میں تبدیلی آگئی۔ بارش سے جاتی ہوئی سردی دوبارہ لوٹ آئی۔
چترال لوئر کے علاقے گرم چشمہ میں گزشتہ روز ایک بار پھر برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
پشاور شہر کا موسم آج بھی ابر آلود و سرد ہے، اتوار کے روز پشاور میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ 7 ملی میٹر، چترال 6، تیمرگرہ 9، دیر بالا 13، میر کھنی 8، کالام ایک اور دروش میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
چترال، دیر بالائی اور زیریں، ملاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان بالائی اور زیریں، کولائی پلاس میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر، مہمند، باجوڑ ، خیبر اور کرم کے اضلاع میں بھی گرج چمک اور تیز ہواوُں کے ساتھ کی توقع ہے۔
دیر بالا اور دیر لوئر میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش و برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔ آسمان پر اب بھی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔
وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی، بن شاہی، لواری ٹنل، کلپانی اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری ہوئی ہے۔ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
موسم سرد ہونے سے شہریوں نے گرم ملبوسات کے استعمال کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل