Monday, March 16, 2026
 

لاہور:3 کروڑ روپے سے زائد فراڈ کیس میں ڈی ایس پی اظہر نوید خان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

 



کینٹ کچہری عدالت لاہور میں پولیس ڈی ایس پی اظہر نوید خان کے خلاف تین کروڑ روپے سے زائد فراڈ کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔ عدالت نے تفتیش کے لیے ملزم ڈی ایس پی اظہر نوید خان کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق ملزم کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق ملزم کے خلاف شہری حسام خان کی مدعیت میں تین کروڑ چالیس لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج ہے جبکہ تفتیشی حکام نے ملزم سے تفتیش اور خرد برد کی گئی رقم کی برآمدگی کے لیے دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم سے تفتیش مکمل کر کے اسے 18 مارچ کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ اس دوران ملزم پولیس ڈی ایس پی اظہر نوید خان کو تھانے میں پروٹوکول دیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل