Monday, March 16, 2026
 

دیربالا میں گیس ہیٹر لیکیج سے ایک شخص جاں بحق، دو بے ہوش

 



دیربالا کے علاقے لوئی کنڈو جبر میں گیس ہیٹر لیکیج کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ گھر کے دو افراد بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گیس لیکیج کے باعث قومی مشر جان پرویز عرف جان لالا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ گیس لیکیج کے باعث گھر کے دو دیگر افراد بھی بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل