Monday, March 16, 2026
 

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

 



عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 5ہزار ڈالر کی سطح پر آگئی۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 800روپے کی کمی سے 5لاکھ 22ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 543روپے گھٹ کر 4لاکھ 48ہزار 184روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 8ہزار 441 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 86روپے کی کمی سے 7ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل