Thursday, March 19, 2026
 

کراچی میں پہلی بارش ہی قیامت بن گئی، شوبز شخصیات کا شدید ردعمل

 



پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون کی پہلی ہی بارش نے تباہی کے مناظر دکھا دیے، جس کے بعد نہ صرف شہری بلکہ شوبز شخصیات بھی شدید متاثر ہوئیں اور سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کرنے لگیں۔ رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف حصوں، خصوصاً اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، تاہم کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی گرج چمک کے ساتھ پہلی بارش نے سنگین صورتحال پیدا کر دی۔ اس ایک ہی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 15 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ شہر میں کمزور انفرااسٹرکچر ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ چاند رات کے موقع پر لگایا گیا بڑا ایونٹ ’’کراچی کامنز‘‘ تیز آندھی اور بارش کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جہاں کئی اسٹالز اور سجاوٹ کا سامان اڑ کر بکھر گیا۔         View this post on Instagram                       اسی طرح حیدری مارکیٹ سے بھی تباہی کی ویڈیوز سامنے آئیں، جہاں پانی جمع ہونے اور تیز ہواؤں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔         View this post on Instagram                       اس ہنگامی صورتحال نے شوبز انڈسٹری کو بھی متاثر کیا۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ سمیت کئی فنکار کام سے واپسی کے دوران سڑکوں پر پھنس گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مشکلات اور شہر کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔         View this post on Instagram                       فنکاروں اور شہریوں کی جانب سے ایک بار پھر حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ہر بارش کے بعد پیدا ہونے والی ایسی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔         View this post on Instagram                               View this post on Instagram                               View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل