Friday, March 20, 2026
 

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: انگلینڈ میں استعمال ہونیوالی گیندوں کی قلت کا خطرہ

 



انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی چیمپئن شپ سے قبل ڈیوکس کرکٹ بالز کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جو انگلش کرکٹ کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ ڈیوکس بال کا لیدر اگرچہ انگلینڈ میں تیار کیا جاتا ہے، تاہم اس کی سلائی برصغیر میں کی جاتی ہے۔ بعد ازاں ان بالز کو مغربی ایشیا کے فضائی راستوں کے ذریعے یورپ منتقل کیا جاتا ہے، مگر حالیہ فضائی پابندیوں اور پروازوں میں کمی کے باعث ترسیل کا عمل شدید متاثر ہوا ہے۔ برٹش کرکٹ بالز لمیٹڈ کے مالک کے مطابق بالز کی کمی نہیں، لیکن انہیں یورپ پہنچانا مشکل اور مہنگا ہو چکا ہے جبکہ فریٹ کے اخراجات میں تین گنا تک اضافہ ہو گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل