Friday, March 20, 2026
 

علی لاریجانی کی شہادت خامنہ ای سے بڑا سانحہ ہے، برطانوی اخبار کا حیران کن دعویٰ

 



ایک برطانوی اخبار نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کو خامنہ ای کی شہادت سے بھی بڑا قومی نقصان قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اخبار نے لکھا کہ علی لاریجانی نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر ایک بااثر سیاسی شخصیت تھے اور روس و چین سمیت کئی ممالک میں ان کا اثر و رسوخ موجود تھا۔ اخبار کے مطابق لاریجانی کی موت ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور اسے ماضی میں قاسم سلیمانی کی موت کے بعد سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یورپی کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ایلی گیران مے کا انٹرویو بھی شامل کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو جنگ بندی اور ایران سے ممکنہ مذاکرات کے راستے محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماہر کے مطابق علی لاریجانی ایسے رہنما تھے جو جنگ بندی اور سفارتی حل میں اہم کردار ادا کر سکتے تھے، اس لیے ان کی موت کو ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل