Saturday, March 21, 2026
 

کراچی میں کروڑوں مالیت کی ایرانی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

 



ضلع کیماڑی پولیس نے موچکو کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی  ایرانی کرنسی برآمد کر کے ایک ملزم عبدالرحمن کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے تقریباً 289 کروڑ مالیت کی ایرانی کرنسی اپنی ٹانگوں کے ساتھ باندھ رکھی تھی تاکہ سیکیورٹی اداروں کو دھوکا دیا جا سکے، تاہم دوران تلاشی غیر قانونی کرنسی برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق برآمد شدہ بھاری مقدار میں کرنسی کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان تک پہنچنے کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل