Saturday, March 21, 2026
 

ننھے وی لاگر کی گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تصاویر وائرل

 



ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی جانب سے کراچی سے واپسی پر اپنے گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔  شیراز اور مسکان پاکستان کے چائلڈ وی لاگرز ہیں جو اپنی سادہ اور خالص کانٹینٹ کی وجہ سے کافی مشہورہیں جب کہ انہوں نے اپنی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کر کے لوگوں کے دل جیتے۔   بہن بھائی کی یہ جوڑی نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن بھی شریک ہوتی ہے اور اس سال بھی وہ پروگرام کے لیے کراچی میں موجود تھے جو عید منانے واپس اپنے گاؤں پہنچ چکے ہیں۔     شیراز اور مسکان ہمیشہ اپنی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹنے پر یقین رکھتے ہیں، وہ اکثر فلاحی کام کرتے ہیں اور اپنی کامیابی کو صرف اپنے تک محدود نہیں رکھتے۔   اس بار بھی وہ کراچی سے اپنے گاؤں کے بچوں کے لیے عیدی لے کر گئے، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی بکھر گئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین ان کی سادگی اور عاجزی کو بے حد سراہ رہے ہیں۔   ایک صارف نے لکھا ’انہوں نے گاؤں کے بچوں کے لیے عیدی لائی، انہوں نے دل جیت لیے‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ شہرت کے باوجود اپنی حقیقت اور جڑوں سے جڑے ہوئے ہیں۔  جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ دیکھنا بہت خوبصورت ہے کہ انہوں نے دوسرے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل