Saturday, March 21, 2026
 

سکھر: قریبی رشتے داروں نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کردیا، پانچواں بھائی بھی زخمی

 



سکھر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کردیا۔   تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے کندھرا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کردیا جبکہ پانچواں بھائی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولین آپس میں قریبی رشتدار ہیں، واقعے  کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔  پولیس نے چار لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمی کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے مقتولین میں غلام اصغر، مھدی حسن ، غلام اکبر اور اختر حسین شامل ہیں۔ دوسری جانب فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جان سے گئے۔۔ پولیس کے مطابق مقتولین عید کی نماز سے واپس آرہے تھے، گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی۔ ملزمان اور مقتولین رشتہ دار ہیں، ان پر حملہ آوروں کے بھائی کو قتل کا الزام تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل