Loading
عیدالفطر کے موقع پر خیبر پختونخوا جانے والے سیاحوں کے لیے خوش خبری ہے، جہاں حکومت نے خصوسی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں کے لیے خصوصی انتظامات کر رہا ہے۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے اس حوالے سے بتایا کہ صوبائی حکومت عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ توقع ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس زیادہ سیاح صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانگی کے لیے ٹورازم پولیس ڈیوٹیاں سرانجام دے گی۔ اس سلسلے میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹورازم پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں ٹورسٹ انفارمیشن اینڈ فسیلیٹیشن سینٹرز عید کے دوران مکمل فعال رہیں گے۔ سیاحوں کی رہنمائی اور شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ سیاح کسی بھی مشکل یا ہوٹل کے مسائل کے لیے ٹورازم پولیس سے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
عثمان محسود کے مطابق سیاح سفر سے قبل 1422 پر موسم اور راستوں کی معلومات لے سکتے ہیں۔ کے پی ٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیاحتی مقامات پر مکمل طور پر متحرک رہیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل