Loading
فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے کہا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیعہ علماء سے ملاقات کو سوشل میڈیا پر منفی رنگ دیا جا رہا ہے، ملاقات کو غلط رنگ دینے والوں کا سیاسی ایجنڈا مسترد کرتے ہیں۔ فرقہ واریت پھیلانے والوں کو باز آنا چاہیے۔
فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملہ غزہ کی حمایت کی وجہ سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا جبکہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران کا جرم صرف فلسطین کی حمایت ہے، ایران نے ثابت کیا کہ 61 ہجری میں کربلا کیسے برپا ہوئی اور حسینی کردار کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا قیام امتِ مسلمہ کی عظمت کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ، دیوبندی، سنی اور اہل حدیث ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی عوام اور حکومت ایران کی حمایت کرتی ہے۔ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمسائیگی کا حق ادا کر رہے ہیں جبکہ ایرانی عوام بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
قاسم علی قاسمی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیعہ علماء سے ملاقات کو سوشل میڈیا پر منفی رنگ دیا جا رہا ہے، ملاقات کو غلط رنگ دینے والوں کا سیاسی ایجنڈا مسترد کرتے ہیں۔ فرقہ واریت پھیلانے والوں کو باز آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فوج کو کمزور کیا گیا تو عالم اسلام اور ایران کو نقصان ہوگا، پاکستانی عوام اور فوج کمزور نہیں۔ پاکستان کی فوج کتنی مضبوط ہے یہ بھارتی وزیر اعظم سے پوچھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای نے پاکستانی عوام کو عید پر پیغام بھیجا اور شکریہ ادا کیا۔ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
قاسم علی قاسمی نے شہید رہبر معظم خامنہ ای، علی لاریجانی اور میناب اسکول کی طالبات کی شہادت پر اظہار تعزیت بھی کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل