Monday, March 23, 2026
 

اسکاٹ لینڈ کے ساحل سے ملنے والا بوتل میں بند پیغام

 



اسکاٹ لینڈ میں ایک ساحل پر ایک فرد کو سیر کے دوران بوتل میں بند پیغام ملا ہے جو کینیڈا کے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ سے پانی پھینکا گیا تھا۔ مائیک اسکاٹ کا کہنا تھا کہ تقریباً دو ہفتے قبل وہ اپنے کتوں کے ساتھ ایبرڈین میں ایک ساحل سینٹ سائرس پر سیر کر رہے تھے جب ان کے ایک کتے نے اتھلے پانی میں ایک بوتل دیکھی۔ مائیک نے دیکھا کہ بوتل میں ایک خط تھا جس کو پانی سے بچانے کے لیے پلاسٹک کی تھیلی میں سِیل کیا گیا تھا۔ یہ خط فرانسیسی زبان میں اگست 2024 میں لکھا گیا تھا۔ خط میں لکھا تھا کہ اس بوتل کو پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ سے کیوبک میں آئلس ڈی لا میڈیلن کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ خط لکھنے والی اینی چائیسن کا کہنا تھا کہ جس کو بھی یہ خط ملے وہ فیس بک کے ذریعے ان سے رابطے کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل