Wednesday, March 25, 2026
 

دفتر خارجہ نے  میڈیا میں گردش کرنے والی  خبروں کو قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ قرار دے دیا 

 



دفتر خارجہ نے  میڈیا میں گردش کرنے والی  جعلی خبروں کو قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ معلومات قرار دے دیا۔ ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے پاکستان سے متعلق جعلی معلومات اور افواہیں نشر کر رہے ہیں، جس پر وضاحت کے لیے متعدد کالز موصول ہو رہی ہیں۔ بیان کے مطابق  سفارت کاری اور مذاکرات کا عمل رازداری اور احتیاط کا متقاضی ہوتا ہے، اس لیے حساس معاملات پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ  کسی بھی پیش رفت یا فیصلے کے حوالے سے صرف سرکاری اعلامیوں کا انتظار کیا جائے،  اور غیر مصدقہ اطلاعات نشر کرنے سے احتیاط برتی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل