Wednesday, March 25, 2026
 

شیخ وقاص اکرم کی عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت

 



پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی معالجین کی اجازت کے بغیر کوئی طبی عمل قبول نہیں۔ اپنے بیان شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جیل میں خفیہ طبی اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیملی اور وکلاء سے ملاقاتوں پر پابندیاں فوری ختم کرکے عمران خان کو فوری شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ’’عید گفٹ‘‘ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا، ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی، 390 ارب کے کنٹنجنسی فنڈ پر شفاف تحقیقات کی جائے۔ انہوں ںے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرے اور عوام پر بوجھ نہ ڈالے۔ وزراء اپنی مراعات میں 100 فیصد کٹوتی کریں، مہنگائی کا طوفان حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کی ناکامی سے توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، عوامی ریلیف کے دعوے اعداد و شمار کی ہیرا پھیری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل