Wednesday, March 25, 2026
 

علی ظفر کے لباس پر تنقید، گلوکار نے خاموشی توڑ دی

 



نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے عید کے لباس پر ہونے والی تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔  پاکستانی اداکار وگلوکار علی ظفر نے عید کے موقع پر پہنے گئے ایک سادہ لباس پر ہونے والی تنقید کے بعد ایک دلچسپ ردعمل دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔ 45 سالہ گلوکار کو سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے عید کے دن ہلکے سبز رنگ کا کُرتا بغیر بنیان کے پہن رکھا تھا جس میں ان کا پورا جسم واضح طور پر دکھائی دے رہا تھا۔  WTH???????? pic.twitter.com/IdeStT8YSh — haniya batool (@haniyaahere) March 24, 2026 تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی اور ساتھ ہی گلوکار تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ بعد ازاں، علی ظفر نے ایک طنزیہ پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے چاہنے والوں سے معافی تو مانگی لیکن ان کا انداز طنزیہ تھا۔   I would like to apologise to the nation for wearing a see through kurta without a banyan, and for the very serious act of watering plants in a traditional Ajrak dhoti on Eid. I understand this has been one of the most pressing national and global issues affecting everyone’s lives… — Ali Zafar (@AliZafarsays) March 24, 2026 انہوں نے لکھا ’میں قوم سے معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے بغیر بنیان کے ہلکے رنگ کا کُرتا پہنا اور عید کے دن اجرک دھوتی میں پودوں کو پانی دینے جیسا سنگین کام کیا‘۔  انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں لکھا ’مجھے اندازہ ہے کہ یہ حالیہ دنوں میں سب سے بڑا قومی اور عالمی مسئلہ بن گیا ہے، اور میں کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسی سنگین غلطی نہ دہراؤں‘۔ آپ کی توجہ کا شکریہ۔ ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور اس کے اسکرین شاٹس بھارت تک بھی پہنچ گئے، جہاں 2025 کے پہلگام واقعے کے بعد ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ محدود ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل