Wednesday, March 25, 2026
 

کراچی؛ گھر سے پانی بھرنے کیلیے آئی بچی واٹر کارپوریشن کی کھلی لائن میں ڈوب گئی

 



گھر سے پانی بھرنے کے لیے آئی بچی واٹر کارپوریشن کی لائن کے کھلے حصے میں ڈوب گئی۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید کے قریب واٹر کارپوریشن کی 72 انچ قطر کی لائن میں 14 سالہ بچی ڈوب گئی ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں  موقع پر پہنچیں اور  بچی کی تلاش شروع کر دی ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اطراف کے گوٹھوں کے رہائشی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوگئے۔ بچی کے ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا تھا ۔بعد ازاں رات گئے تک ریسکیو ٹیم بچی کی تلاش کے لیے لائن میں سرچ آپریشن کرتی رہی اور بالآخر تاریکی کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا، جسے آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔  پولیس کے مطابق ڈوبنے والی بچی کی شناخت 14 سالہ ثنا دختر نظیر کے نام سے کی گئی جو جائے وقوع کے قریب ہی واقعے ایک گوٹھ کی رہائشی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ثنا واٹر لائن سے پانی بھرنے کے لیے آئی تھی  اور پانی بھرنے کے دوران پاؤں پھسلنے سے گر کر ڈوب گئی۔ اہل علاقہ کے مطابق پانی کی لائن کا کچھ حصہ کھلا ہے، جہاں سے گوٹھ کے افراد پانی بھرتے ہیں۔ واٹر لائن میں ڈوبنے والی بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل