Loading
ایران کے ساتھ جاری جنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات امریکا کی داخلی سیاست پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ صدارت سنبھالنے کے بعد اب ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہو کر 36 فیصد رہ گئی ہے۔
اس سے قبل ان کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد کے درمیان رہی تھی، تاہم حالیہ حالات کے باعث اس میں مزید کمی آئی ہے۔
سروے کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت ایران پر حملوں کے فیصلے سے متفق نہیں ہے۔ تقریباً 61 فیصد افراد نے اس اقدام کی مخالفت کی، جبکہ 35 فیصد نے ان حملوں کی حمایت کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں، معاشی دباؤ اور جنگی صورتحال عوامی رائے پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث حکومت کو اندرونی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل