Thursday, March 26, 2026
 

کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی، عطا تارڑ

 



وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا کلیدی کردار سامنے آ رہا ہے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا لوہا منوایا، جبکہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پریشان ہے۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں موثر اور بھرپور آواز بن کر سامنے آیا ہے اور جنیوا اجلاس میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں، تنقید سب کا حق ہے لیکن ملک کا وقار داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا، قومی مفاد سب سے مقدم ہے اور کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم سب مملکت پاکستان کے مرہون منت ہیں، سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقابل برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی فتح نے پاکستان کا مقام بڑھایا، موجودہ صورتحال میں ملک کے خلاف پروپیگنڈا قابل قبول نہیں، شخصیت اور انا پرستی ملک کیلئے نقصان دہ ہے اور ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔      

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل