Thursday, March 26, 2026
 

نور زمان نے پی ایس اے اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

 



پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی اور عالمی نمبر 31 نور زمان نے انگلینڈ میں جاری پی ایس اے اسکواش چیمپئن شپ میں اپ سیٹ کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق سابق عالمی چیمپئن اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی قمر زمان کے پوتے نور زمان نے انگلینڈ میں جاری ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی آپٹاسیا چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں میکسیکو کے عالمی نمبر 14 لیونل کارڈینس کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے مات دے دی۔ Dominant displays this evening! ???? Check out the results & report from the evening session of @OPTASIAsquash ???? ????- https://t.co/ETJzXlGbhN pic.twitter.com/hHAGV3202f — PSA Squash Tour (@PSASquashTour) March 25, 2026 سیڈ 8 نور زمان ںے پہلا گیم 7-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 5-11 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرا گیم 7-11 سے جیت کر اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے۔ یہ میچ محض 32 منٹ جاری رہا۔ .@SquashTV commentators Joey Barrington and Paul Johnson are impressed by Pakistan's Noor Zaman so far ???? An entertaining match to close out day 2 ???? #psasquashtour pic.twitter.com/6Y7OVWqyET — PSA Squash Tour (@PSASquashTour) March 25, 2026 کوارٹر فائنل میں نور زمان کا مقابلہ عالمی نمبر 3 پیرو کے ڈیاگو الیاس سے ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل