Thursday, March 26, 2026
 

سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

 



عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں110ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 4455ڈالرپرآگیا۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا11ہزارروپےسستا ہو کر  4لاکھ68ہزار 262 روپے کی سطح پر پر آگیا۔  اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 9,430روپے کی کمی سے 4 لاکھ1ہزار 459روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت70ڈالر ہوگئی، ملک میں فی تولہ چاندی340روپےکی کمی سے7,484روپے پر آگئی، 10گرام چاندی کی قیمت 291 روپے کی کمی سے 6,416 روپے کی سطح پر ہوگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل