Thursday, March 26, 2026
 

پیٹرولیم مصنوعات کی ترجیحاً فراہمی میں پاکستان سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، عمانی سفیر

 



عمانی سفیر نے کہا کہ عمان پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، پاکستان کی درخواست پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر فہد بن سلیمان بن خلف سے ملاقات کی جس میں خطے میں توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان خطے میں بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز کے باہر متبادل راستوں اور ذرائع  سے تیل درآمد کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ عمانی سفیر نے کہا کہ عمان پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ  مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے تین کارگو اور ڈیزل کا ایک کارگو درآمد کیا جا چکا ہے، مارچ میں عمانی بندرگاہوں سے پیٹرول کے مزید دو کارگو درآمد کیے جائیں گے، امید ہے عمان ترجیحی بنیادوں پر پیٹرولیم کارگو فراہم کرنے کی پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا۔ عمانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ایس او  اور عمان ٹریڈنگ ( او کیو ٹی) پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی تیل کارگو کی فراہمی کے امکانات پر تعمیری مذاکرات کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل