Thursday, March 26, 2026
 

مردان کی صورتحال پر آر پی او کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ

 



سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مردان کی صورتحال پر آر پی او مردان ربنواز نے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق مردان پولیس کے پاس 3,722 اہلکار موجود ہیں جو 1,632 کلومیٹر رقبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس نے 53 قتل کے واقعات میں ملوث 118 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کے مقدمات کے فوری اندراج کے احکامات جاری کیے گئے اور مردان پولیس نے گاڑیوں کی 100 فیصد ریکوری کی جبکہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ زمینوں کے تنازعات اور پرانی دشمنیوں کے معاملات زیادہ ہیں۔ منشیات کے خلاف 263 مقدمات درج کیے گئے، 275 ملزمان گرفتار ہوئے اور 1,553 مقدمات منشیات کے حوالے سے درج کیے گئے۔ اس دوران 112 سوٹ گنز، 1,724 پسٹل اور 14,855 راؤنڈ برآمد ہوئے۔ نظام پور کے کمانڈر اور اس کے ساتھی گرفتار کیے گئے جو ہمارے اہلکار کی شہادت میں ملوث تھے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں پولیس اور فورسز نے 1,800 آپریشنز کیے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران متعدد ملزمان کو ہلاک کیا گیا۔ گزشتہ چند دنوں میں ان عناصر نے پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ کمانڈر میر قادر گزشتہ سال ہلاک ہوا لیکن اس کا گروپ ابھی بھی فعال ہے اور اس گینگ نے تراویح ڈیوٹی پر معمور اہلکار کو شہید کیا۔ پولیس کے ایک ایس پی سمیت مجموعی طور پر 12 افسران اور 21 مقامات کے حوالے سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ نوشہرہ اور چارسدہ کے لیے ڈرونز کے استعمال کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل