Thursday, March 26, 2026
 

پی ایس ایل11؛ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا حیدرآباد کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 



پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے اپنا پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حیدر آباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اہم شخصیات نے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ سے قبل مختصر تقریب میں شرکت کی، سابق کپتان وسیم اکرم نے ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں؛ لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد نعیم، فخر زمان، عبدااللہ شفیق، پرویز حسین ایمان، حسب اللہ خان(وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، حارث رؤف، مستفیض الرحمان، عبیدشاہ حیدرآباد کنگزمین: مارنوس لیبوشانے (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کوسل پریرا، عرفان نیازی، رضوان محمود، حسن خان، حماد اعظم، رائلی میریدتھ، محمد علی، عاکف جاوید  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل