Thursday, March 26, 2026
 

کراچی؛ نیپئر تھانے میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

 



نیپئر تھانے میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او نیپئر اعظم راجپر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 48 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شفیق کیانی کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ ایس ایچ او نیپئر نے بتایا کہ متوفی پولیس اہلکار ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کھارادر کا ریڈر تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شفیق کیانی لوگوں کا مقروض بتایا جاتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل