Thursday, March 26, 2026
 

شائقین کا انتظار ختم، مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم ریلیز کےلیے تیار

 



لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم کا انتظار ختم ہونے کو ہے، فلم ’’مائیکل‘‘ 24 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی ابتدائی جھلکیوں نے پہلے ہی مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں شاندار موسیقی، جذبات سے بھرپور کہانی اور ایک عظیم فنکار کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 80 اور 90 کی دہائی کے شائقین کے ساتھ ساتھ نئی نسل بھی اس فلم میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے۔ یہ فلم صرف موسیقی تک محدود نہیں بلکہ مائیکل جیکسن کی مکمل زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں ان کے بچپن، جیکسن فائیو کے مرکزی گلوکار کے طور پر ان کی غیر معمولی صلاحیت، اور پھر ایک عالمی شہرت یافتہ فنکار بننے تک کے سفر کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں ان کی محنت، تخلیقی سوچ اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں اسٹیج سے ہٹ کر مائیکل جیکسن کی ذاتی زندگی کے پہلو بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے ابتدائی سولو کیریئر کی یادگار پرفارمنسز کو بھی پیش کیا گیا ہے، تاکہ ناظرین کو ان کی شخصیت کو قریب سے سمجھنے کا موقع مل سکے۔ فلم ’’مائیکل‘‘ سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ نہ صرف باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے گی بلکہ مائیکل جیکسن کے مداحوں کے لیے ایک یادگار تجربہ بھی ثابت ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل