Thursday, March 26, 2026
 

ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس وصول کر رہا ہے؛ خلیج تعاون کونسل

 



گلف کوآپریشن کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے 85  فیصد سے زائد حملوں میں خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں ہوٹلوں، سفارت خانوں، ہوائی اڈوں اور پانی کی تنصیبات سمیت شہری مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ جنرل سیکرٹری خلیج تعاون کونسل نے مزید کہا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت کی تیل تنصیبات بھی ایران کے حملوں کی زد میں بھی آئے۔ جی سی سی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کیں لیکن اس کے باوجود انھیں میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے واضح کیا کہ خلیجی ریاستیں اس تنازع کا حصہ نہیں تاہم انہیں اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ ادھر جی سی سی نے اقوام متحدہ سلامتی کومسل کی جانب سے ایران کے حملوں کی مذمت پر مبنی قرارداد کا خیرمقدم کیا، جس کی سو سے زائد ممالک نے حمایت کی۔ قرارداد میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی تھی۔ جاسم البدوی نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے اور فوری طور پر حملے بند کرے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم عالمی بحری راستے میں رکاوٹ یا فیس عائد کرنا عالمی تجارت اور توانائی کی رسد کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل