Loading
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کمسن بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک آر عثمان غنی کالونی میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ’میں نارتھ ناظم آباد بلاک آر کا رہائشی اور درزی کا کام کرتا ہوں ، 24 مارچ کی صبح میں گھر میں موجود تھا کہ ساڑھے دس بجے کے قریب میری بیٹی 5 سالہ (ز) گھر پر آئی اور روتے ہوئے بتایا کہ پڑوس میں چھوٹی داڑھی والے شخص نے میرے ساتھ گندی حرکت کی ہے‘۔
مدعی کے مطابق بچی کے بتانے پر جس پر میں اہل محلہ کو لیکر اپنے پڑوسی سلمان ولد ظفر حسین کے گھر پہنچا جہاں میری بیٹی نے بھی سلمان کو دیکھتے ہی پہچان لیا اور کہا کہ اسی شخص نے میرے ساتھ گندی حرکت کی ہے جس پر انھوں ںے فوری طور پر مدد گار 15 پر کال کر کے پولیس کے حوالے کیا۔
مدعی کے مطابق دعویٰ ہے سلمان نے میری بیٹی (ز) کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل