Thursday, March 26, 2026
 

پانی بھرنے کے دوران 72 انچ کی پائپ لائن میں گرنے والی لڑکی کی 45 گھنٹے بعد لاش برآمد

 



شہر قائد کے علاقے  اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید کے قریب پانی بھرنے کے دوران واٹر کارپوریشن کی 72 انچ قطر کی لائن میں گرنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو 14 سالہ صنم  پانی بھرتے ہوئے 72 انچ کی پائپ لائن میں گر کر لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے تلاش کا کام شروع کیا۔  رضا کاروں نے 45 گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد 45 کلومیٹر دور زیرو پوائنٹ سے برآمد کیا۔ ترجمان کے مطابق بچی کی تلاش میں ریسکیو 1122 کی اسپیشلائزڈ ریسکیو ٹیموں اور غوطہ خوروں نے مسلسل اور مربوط کارروائی جاری رکھی اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں بچی کی لاش کو تلاش کرلیا جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل