Thursday, March 26, 2026
 

ایران نے جذبہ خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز سے 10 جہاز گزرنے دیئے جو ایک تحفہ ہے؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دیکر مجھے تحفہ دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ کہنا تھا کہ ایران کا یہ تحفہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تیل سے بھرے 8 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرے اور پھر ایران نے ماضی کی ایک بات پر معذرت کرتے ہوئے مزید دو جہازوں کو بھی گزرنے کی اجازت دی۔ جس سے مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔ بی بی سی کے مطابق صدر نے یہ بھی کہ مجھے ایک معتبر صحافی نے بتایا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں 8 جہاز گزرتے دیکھے۔ میرے خیال میں ان (آئل ٹینکرز) پر پاکستانی جھنڈے تھے۔ صدر ٹرمپ کے بقول جس پر میں نے کہا کہ ہم ٹھیک لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل