Thursday, March 26, 2026
 

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

 



پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ریلوے پٹری کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کو مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتے دیکھا گیا، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اعجاز نبی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمہ مسماۃ (ث) زوجہ یاسین سکنہ سوات کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کو بھی بے نقاب کیا جاسکے۔ پولیس حکام کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ واقعے نے اس پہلو کو بھی اجاگر کیا کہ نشے کے مکروہ دھندے نے اب خواتین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل