Thursday, March 26, 2026
 

مشرق وسطیٰ تنازع؛ وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

 



 وزیراعظم شہباز شریف آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملکی قیادت کی اس اہم ملاقات میں وزیراعظم مشرق وسطیٰ تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ سفارتی کوششوں پر صدر مملکت کو بریفنگ دیں گے۔ علاوہ ازیں ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال بھی خصوصی طور پر زیر غور آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما پاکستان کی جانب سے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے مختلف اہم امور پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل