Thursday, March 26, 2026
 

وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

 



نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی اس اہم بات چیت کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پائیدار سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا بھرپور اعادہ کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل