Thursday, March 26, 2026
 

وزیراعظم آج مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں طے

 



کراچی: وزیراعظم شہباز شریف آج مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج مختصر دورے پر شام 5 بجے کراچی پہنچیں گے۔ ان کی آمد کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سینیٹر شیری رحمٰن کی رہائش گاہ پر جائیں گے، جہاں وہ ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔ وزیراعظم کے اس مختصر دورہ کراچی کے دوران سیاسی و حکومتی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی گورنر سندھ نہال ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں صوبے سمیت ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم اپنا مختصر دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل