Loading
کینیڈا کے ایک کیفے مالک نے اپنی 80 ویں سالگرہ پر 17 فٹ بائی 17 فٹ سائز کا گاجر کا کیک بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ٹیڈ مارٹین ڈیل (جو گران ولز کافی کے مالک ہیں) نے متعدد دیگر مقامی بیکریوں کے ساتھ ملکر اپنی سالگرہ کا کیک تیار کیا۔
یہ کیک 1760 پاؤنڈ گاجر، 700 پاؤنڈ مکھن، ہزروں انڈوں اور تقریباً 2000 گرام آئسنگ سے استعمال کیا گیا۔
ٹیڈ کا کہنا تھا کہ انہیں 430 ٹکڑوں سے یہ کیک بنانے میں ایک مہینے کا وقت لگا۔
جس کو بعد میں بدھ کے روز ٹیڈ کی سالگرہ کی پارٹی میں کھلایا گیا۔
ٹیڈ کا کہنا تھا کہ ان کے کیک کا وزن 6044 پاؤنڈ کے قریب تھا جس کے شواہد دیکھنے کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈ ان کو ریکارڈ سے نواز دے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل