Loading
مودی کے نااہل دور میں بھارت کو سفارتی اور دفاعی ناکامیوں کے بعد تجارتی میدان میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے۔
خودمختاری اور گلوبل ساؤتھ کی قیادت کا نام نہاد دعویدار بھارت معاشی ترجیحات پس پشت ڈال کر بڑی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے ڈھیر ہوگیا۔ بھارتی جریدہ دی وائر نے بھارت کی ناکامیوں کو مودی سرکار کے ڈبلیو ٹی او کانفرنس سے خالی ہاتھ لوٹنے کے مترادف قرار دیا۔
جریدے نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کانفرنس میں گھٹنے ٹیکنے پر نااہل مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت نے ڈیجیٹل مواد کی ترسیل پر کسٹم ڈیوٹی نہ لگانے کی امریکی شرط کو قبول کرنے کا واضح اشارہ دیا۔
دی وائر کے مطابق ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں بھارت نے سرمایہ کاری سہولت معاہدہ کسی مزاحمت کے بغیر ہی قبول کر لیا۔ بھارت نے اپنے کسانوں سے غداری اور امریکہ کی وفاداری کرتے ہوئے خوراک کی عوامی ذخیرہ اندوزی پر بھی شکست قبول کی۔ خلیجی جنگ کے تناظر میں بھی مودی کو ملکی مفادات اسرائیل سے دوستی کی بھینٹ چڑھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
ماہرین کے مطابق مودی کی نااہلی کے باعث بھارتی معیشت کو توانائی بحران، کرنسی پر دباؤ اور ترسیلاتِ زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ بھارت کا اقتصادی قوت بننے کا مضحکہ خیز خواب نااہل مودی کی ناکام اور تباہ کن پالیسیوں کے باعث خاک میں مل چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل