Saturday, March 28, 2026
 

مس تھائی لینڈ کے مقابلہ حسن میں امیدوار کے نقلی دانت گرنے کی ویڈیو وائرل

 



تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلہ حسن میں ایک غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مس گرینڈ تھائی لینڈ کی ایک امیدوار کے ساتھ اسٹیج پر دلچسپ صورتحال پیش آئی جب تقریر کے دوران امیدوار کے نقلی دانت گرگئے۔ 18 سالہ ماڈل کامولوان چناگو اپنی تعارفی تقریر کے بیچ میں تھیں کہ اچانک ان کے دانتوں پر لگے وینیئرز ڈھیلے ہو کر باہر آ گئے۔ لائیو اسٹریمنگ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کچھ لمحوں کے لیے بولنے میں دشواری محسوس کرتی رہیں اور پھر کیمرے سے رخ موڑ کر انہیں دوبارہ درست کرنے لگیں۔ اس غیر معمولی لمحے کے باوجود کامولوان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور پورے اعتماد کے ساتھ اسٹیج پر واک مکمل کی۔ FALSE TEETH of Miss Thailand contestant FALL OUT mid-speech BUT she shrugs it off and does a pose for the audience Always come back strong pic.twitter.com/dac3yXiQ5U — RT (@RT_com) March 27, 2026 امیدوار کے اس پُراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل