Sunday, March 29, 2026
 

6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال

 



71 سال پرانہ رشتہ  6 سال بعد، پُرجوش انداز میں پھر بحال ہوگیا جب کہ مشرقی وسطی جنگ نے فضائی آپریشن درھم برہم کر کے رکھ دیا وہیں پی آئی اے نے ٹوٹا ہوا رشتہ پھر بحال کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق 6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 پہلی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد سے لندن روانہ ​ہوئی، پی ائی اے کی پرواز کوسیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔ افتتاحی پرواز کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے ایک 660 سی سی گاڑی بھی ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی  جبکہ دیگر مسافروں کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔ اسلام ائر پورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی اے کنسورشیئم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریڑی ڈیفنس نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کو لندن آپریشن پر مبارک باد دی پی آئی اے برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔ تقریب کے ​مہمانان گرامی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں پی آئی اے 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پرواز کا آغاز کر رہی ہے۔ پی ائی اے پاکستان اور لندن کے مابین ابتدائی طور پر 4 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی جس میں 3 اسلام آباد کیلئے اور 1 لاہور کیلئے آپریٹ ہوں گی، لندن پی آئی اے کی پہلی بین اقوامی منزل تھی اور پی آئی اے کا اس روٹ سے 71 سال پرانا رشتہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل