Sunday, March 29, 2026
 

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

 



بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کوئٹہ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 14 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120 کلومیٹر دور واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اگرچہ مختصر دورانیے کے تھے تاہم اچانک لرزش سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل