Loading
شہر قائد کے علاقے لیاری نوالین کی رہائشی 5 سالہ بچی عافیہ کراچی چڑیا گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی جس کے بعد اہلخانہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بچی کے والد ابراہیم بلوچ کے مطابق وہ اہلخانہ کے ہمراہ چڑیا گھر سیر کے لیے آئے تھے جہاں عافیہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک نظروں سے اوجھل ہو گئی اور واپس نہیں ملی۔
والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات گھنٹوں سے چڑیا گھر اور اس کے اطراف میں تلاش جاری ہے تاہم تاحال بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے سے متعلق پولیس اور شہری انتظامیہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
بچی کے والد نے مزید دعویٰ کیا کہ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اندر سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں جس کے باعث تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
اہلخانہ نے شہریوں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ بچی کی تلاش میں فوری کردار ادا کیا جائے تاکہ اسے بحفاظت بازیاب کروایا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل