Monday, March 30, 2026
 

پاسدارانِ انقلاب نے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کردی

 



ایران نے تصدیق کی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری خبر رساں پلیٹ فارم سپاہ نیوز کے مطابق کمانڈر علی رضا تنگسیری اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں اپنے زخموں کے باعث دم توڑ گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک حملے میں ایرانی بحری کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ اب ایران کی جانب سے اس موت کی تصدیق نے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایک اعلیٰ عسکری عہدیدار کی موت ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے جبکہ اس کے ممکنہ ردعمل سے مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے دوران دونوں جانب سے اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں، جس سے خطے میں جنگ کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل