Monday, March 30, 2026
 

اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

 



بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔  سونم کپور اور آنند آہوجا دوسری بار والدین بن گئے ہیں۔ اس جوڑے کے ہاں 29 مارچ 2026 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے آہوجا فیملی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک محبت بھرا پیغام لکھا۔ جوڑے نے لکھا ’انتہائی شکرگزاری اور محبت سے بھرے دلوں کے ساتھ ہم آج، 29 مارچ 2026 کو اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں‘۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہماری فیملی میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی آمد کے ساتھ ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں وسیع ہو گئے ہیں۔ پوسٹ کے مطابق سونم کپور کی بیٹی وایو اپنے چھوٹے بھائی کو خوش آمدید کہنے پر بہت خوش ہے، اور ہم اس نئی زندگی پر خود کو بے حد خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں جس نے ہمارے گھر کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دیا ہے۔         View this post on Instagram                       مزید کہا گیا کہ ہم بطور چار افراد پر مشتمل خاندان اس خوبصورت نئے سفر کا آغاز کرنے پر شکر گزار ہیں۔ محبت کے ساتھ، سونم، آنند اور وایو۔ جیسے ہی یہ خوشخبری سامنے آئی، فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازنا شروع کر دیا۔ اداکارہ کرینہ کپور نے لکھا ’مبارک ہو سونا اور آنند‘، پرینیٹی چوپڑا نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔   اس کے علاوہ، سنجے کپور، وانی کپور، ہما قریشی، دیا مرز اور اداکارہ ریا کپور سمیت سمیت دیگر شخصیات نے بھی اس پوسٹ پر محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سونم کپور نے نومبر 2025 میں اپنی دوسری حمل کی تصدیق کی تھی جب انہوں نے گلابی لباس میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بیبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔   یاد رہے کہ فلم پریم رتن دھن پایو کی اداکارہ نے 2018 میں بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا وایو اگست 2022 میں پیدا ہوا تھا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل